ان کی اک نشانی تھی جو جلا دی میرے اپنوں نے میری ہستی گویاخاک میں ملا دی میرے اپنوں نے یہ جانتے ہوئے بھی نہیں اورکوئی ٹھکانا میرا ...
ان کی اک نشانی تھی جو جلا دی میرے اپنوں نے
میری ہستی گویاخاک میں ملا دی میرے اپنوں نے
یہ جانتے ہوئے بھی نہیں اورکوئی ٹھکانا میرا
ان کی آنکھیں مجھ سے چھپا دیں میرے اپنوں نے
ٹوٹ کر جو گرے تو پِھر سنبھل ہی نہ سکے ہم
سبھی بازو تھےجو ہٹا لیے میرے اپنوں نے
آج اس مقام پر لا کر پھینک دیا ہے مجھ کو
جس مقام سے کبھی تھا اٹھایا میرے اپنوں نے
اب اور کیا گلہ کرنا صاحب آخر کسی بھی بات کا
میری خواہشیں سبھی دفنا دیں میرے اپنوں نے
جو پکڑا تھا کبھی پارسؔ تو سہارا دیتے نا مجھ کو
بیچ منجدھار کیوں چھوڑ دیا میرے اپنوں نے

تبصرے
ناشائستہ، ذاتیات کو نشانہ بنانیوالے اور اخلاق سے گرے ہوئے تبصرے حذف کر دئیے جائیں گے۔